پی ایس ایل 3کیلئے ڈیرن سیمی کا پشتو میں پیغام جاری

جمعرات 9 نومبر 2017 12:24

پی ایس ایل 3کیلئے ڈیرن سیمی کا پشتو میں پیغام جاری
سینٹ لوئیس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر2017ئ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) پاکستانی عوام کےلئے اہم ایونٹ بن چکا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستانیوں کی محبت اور میزبانی کے دلدارہ ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پشتوزبان میں ایک بیان جا ری ہوا، انہوں نے اپنے شائقین سے پوچھا ہے کہ ”پی ایس ایل 3کے بار ے میں کیاخیال ہے،امید ہے سب ٹھیک ہوں گے“۔

اپنے پیغام میں انہوں نے پی ایس ایل 3 کی ڈارفٹنگ کے حوالے سے بھی عوام سے رائے لی ہے۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی پلئیرز ڈرافٹنگ12نومبر کوہو رہی ہے اور پشاور زلمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 12:24:54