انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شروع، ابتدائی روز پاکستان کے انجم بشیر اور شعیب ریاض سمیت کمبوڈیا، ویتنام، شام اور ترکی کے کھلاڑیوں کی فتوحات

جمعرات 9 نومبر 2017 21:00

انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شروع، ابتدائی روز پاکستان کے انجم بشیر اور شعیب ریاض سمیت کمبوڈیا، ویتنام، شام اور ترکی کے کھلاڑیوں کی فتوحات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) انٹرنیشنل سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ لیاقت جمنیزیم آف پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا، ابتدائی روز پاکستانی کھلاڑی انجم بشیر اور شعیب ریاض سمیت کمبوڈیا، ویتنام، شام اور ترکی کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں پاکستانی کھلاڑی انجم بشیر نے مالدیپ کے احمد نیبل کو 21-6 اور 21-13 سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، پاکستان کے شعیب ریاض نے افغانستان کے انعام اللہ فقیری کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، کمبوڈین کھلاڑی چنمارا نے شہاب الدین کو ہرا کر کامیابی حاصل کی، ویتنام کے کووانگ نے پاکستان کے فضل رحمان کو ہرایا، ایک اور میچ میں شام کے الجلاد احمد نے پاکستان کے سوبان جمیل کو شکست فاش سے دوچار کیا، ایک اور میچ میں ویتنام کے ڈیوس نے پاکستان کے حاشر کو زیر کر کے کامیابی سمیٹی، ترکی کے یوسف رمضان نے پاکستان کے عبدالرحمان کو ہرا کر ایونٹ کا جاندار انداز سے آغاز کیا۔

وقت اشاعت : 09/11/2017 - 21:00:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :