قائد اعظم کرکٹ ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 25 نومبر سے مختلف شہروںمیں ایک ساتھ ہو گا

جمعرات 9 نومبر 2017 21:43

قائد اعظم کرکٹ ٹرافی سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 25 نومبر سے مختلف شہروںمیں ایک ساتھ ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی میں سپر 8مرحلے کا آغاز 25 نومبر سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

گروپ اے سے ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، لاہور بلیوز اور واپڈا جبکہ گروپ بی سے یو بی ایل، ایچ بی ایل، کے آر ایل اور لاہور وائٹس نے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا رکھی ہے۔ ایس این جی پی ایل اور یو بی ایل نے اپنے سات گروپ میچز میں سے چھ، چھ کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں، ایچ بی ایل نے پانچ، ایس ایس جی سی، لاہور بلیوز اور کے آر ایل نے چار، چار اور لاہور وائٹس نے تین میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 21:43:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :