اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا

جمعہ 10 نومبر 2017 22:27

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

کوالالمپورمیں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر صرف 57 رنز بنا پائے، پہلی دو وکٹیں بغیر کوئی رن اسکور کیے گریں جبکہ تیسرا بیٹسمین مجموعے میں ایک رن جوڑ کر پویلین لوٹا، محمد طلحہ 14، محمد محسن خان اور حسان خان 12 ،ْ12 رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا، 5 بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب نے 23 رنز کے عوض 6 شکار کیے، یوسف زازائی نے 13 جبکہ کپتان نوید الحق نے 21 رنز کے عوض 2،2 وکٹیں اڑائیں۔افغانستان نی9.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز کا ہدف عبور کر لیا، ناصر وحدت 25 رنز پر ناقابل شکست رہے، رحمان اللہ گرباز نے 13 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی، حسان خان اور محمد حماد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 7 وکٹ سے مات دیدی۔
وقت اشاعت : 10/11/2017 - 22:27:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :