کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہوگئی

اتوار 12 نومبر 2017 13:16

کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہوگئی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12نومبر2017ئ) سٹار ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل کو ناقص فارم کے باعث دوسرے ایڈیشن کے بعد کراچی کنگز نے ریلیز کردیا تھا جس کے بعد لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز ملتان سلطانز نے انہیں اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جارحانہ ویسٹ انڈین بلے باز کی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے کیوں کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو ورلڈ کپ 2019ءکھیلنے کے لیے کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنا ہے جو اگلے سال مارچ میں شیڈو ل ہے ۔

وقت اشاعت : 12/11/2017 - 13:16:30