ایران کے فٹبال کلب نے مسعود شجاعی کو اسرائیل کیخلاف میچ میں حصہ لینے پر آیت اللہ علی خامنہ ای سے معذرت نہ کرنے پر ٹیم سے نکال دیا

پیر 13 نومبر 2017 21:45

ایران کے فٹبال کلب نے مسعود شجاعی کو اسرائیل کیخلاف میچ میں حصہ لینے پر آیت اللہ علی خامنہ ای سے معذرت نہ کرنے پر ٹیم سے نکال دیا
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) ایران کے فٹ بال کلب نے قومی ٹیم کے کپتان مسعود شجاعی کو اسرائیل کے خلاف ایک میچ میں حصہ لینے پر آیت اللہ علی خامنہ ای سے معذرت نہ کرنے پر ٹیم سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق مسعود شجاعی سے کہا گیا تھا کہ وہ انسٹا گرام پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنائی سے تحریری طور پر معافی مانگیں کیونکہ انہوں نے ایتھنز میں ہونے والے فٹ بال مقابلوں میں یونانی فٹ بال کلب پانینیس کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیلی فٹ ٹیم کے خلاف مقابلے میں حصہ لیا تھا تاہم شجاعی نے سپریم لیڈر سے کسی قسم کی معذرت کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس نے جو کچھ کیا وہ محض پیشہ وارانہ اصولوں کے مطابق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایتھنز میں اسرائیل کے خلاف میچ میں شرکت کرنے والے ایک دوسرے کھلاڑی احسان حاج صفی کو بھی ایرانی سیاسی حلقوں اور حکومتی عہدیداروں کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔انہوں نے اس میچ میں شرکت پر معافی مانگ لی ہے جس کے بعد اسے ٹیم میں بحال کر دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 13/11/2017 - 21:45:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :