عامر خان ’آئی ایم سلیبریٹی گیٹ می آؤٹ آف ہیر‘ نامی شو کا حصہ بنیں گے

پیر 13 نومبر 2017 21:45

عامر خان ’آئی ایم سلیبریٹی گیٹ می آؤٹ آف ہیر‘ نامی شو کا حصہ بنیں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) برطانوی باکسر عامر خان ’آئی ایم سلیبریٹی گیٹ می آؤٹ آف ہیر‘ نامی شو کا حصہ بنیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان ’آئی ایم سلیبریٹی گیٹ می آؤٹ آف ہیر‘ نامی شو کا حصہ بنیں گے اور اس سیریز کا جلد آغاز بھی ہوجائے گا۔وہ اس شو کے حوالے سے آسٹریلیا کے شہر برسبین بھی روانہ ہوئے جہاں ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز نے عامر کی تصاویر لی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کئی رپورٹس میں عامر خان کے اس نئے شو کا اعلان بھی کیا گیا۔’آئم سلیبریٹی گیٹ می آؤٹ آف ہیر‘ ایک ایسا ریائلٹی شو ہے جس میں 12 مشہور شخصیات جمع ہوتی ہیں، جبکہ ایک ایسی جگہ 3 ہفتوں کے لیے زندگی گزارتی ہیں جہاں کا ماحول جنگل جیسا ہوگا۔ڈیلی اسٹارکی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان کا اس شو کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’کنگ آف دی جنگل کا تو معلوم نہیں لیکن مجھے کنگ آف دی رنگ بننا زیادہ اچھا لگے گا، میں ہمیشہ ٹریننگ کرتا ہوں اور میں جنگل میں بھی ٹریننگ کرتا رہوں گا۔
وقت اشاعت : 13/11/2017 - 21:45:59