چار بار کی عالمی چیمپئن اٹلی فیفا ورلڈکپ 2018ءسے باہر

منگل 14 نومبر 2017 13:06

چار بار کی عالمی چیمپئن اٹلی فیفا ورلڈکپ 2018ءسے باہر
میلان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2017ئ)چار بار کی عالمی چیمپئن ٹیم اٹلی 59 سال بعد ورلڈکپ سے باہر ہو گئی، فرسٹ لیگ میں واحد گول نے سویڈن کو روس کا ٹکٹ دلا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فٹ بال کی دنیا کے ایک بڑے اپ سیٹ میں اٹلی نے اپنے گھر میلان کے سان سائرو کے میدان میں بدترین تاریخ رقم کر دی،1-0 کے خسارے والے ’آر یا پار‘ کے میچ میں اطالوی کھلاڑی کوئی گول نہ کر سکے،سویڈن نے فرسٹ لیگ میں اٹلی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا، 61ویں منٹ میں سپر سٹار جیکب جونسن نے گول سکور کیا،تابڑ توڑ حملوں اورسر توڑ کوششوں کے باوجود اٹلی کی ٹیم فٹ بال ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی،1958ءکے بعد اٹلی کی ٹیم پہلی بار فٹبال کے عالمی کپ میں شرکت نہیں کر سکے گی۔

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 13:06:43