ْویمنز ایشز سیریز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) کھیلا جائے گا

بدھ 15 نومبر 2017 10:10

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) ویمنز ایشز سیریز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) جمعہ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے چکی ہے جبکہ واحد ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 19 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 10:10:17