ٹی ٹوئنٹی کپ ،ْ کل مزید دومیچز کھیلے جائینگے

بدھ 15 نومبر 2017 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء)قومی ٹی 20 کپ میں کل جمعرات کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ میں پہلا میچ اسلام آباد اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ راولپنڈی اور فیڈریلی ایڈمنیسٹرڈ ٹرایبل ایریازکے مابین کھیلا جائے گا۔ قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز 25 نومبر کو کھیلے جائینگے جبکہ کپ کا فائنل میچ 26 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 13:40:36