امریکی سپر ٹینس اسٹار سرینا ولیمز رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں

پہلی بار 2002 میں عالمی نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کرنے والی سرینا ولیمز کے ہاں چند ہفتے قبل ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی

جمعہ 17 نومبر 2017 14:22

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) کم سے کم 6 بار عالمی نمبر ایک رہنے والی امریکی سپر ٹینس اسٹار سرینا ولیمز رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سال کی عمر میں 23 ٹینس گرینڈ ٹائیٹل جیتنے والی سرینا ولیمز اس وقت ٹینس کی عالمی خواتین رینکنگ میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔پہلی بار 2002 میں عالمی نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کرنے والی سرینا ولیمز کے ہاں چند ہفتے قبل ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، اور اب انہوںنے اپنے منگیتر سے شادی کرلی۔

ٹینس اسٹار کی شادی کی تقریب ریاست لویزیانا کے شہر نیو اورلینز کے آرٹس کمپلیکس میں ہوئی۔سرینا ولیمز ریڈٹ ویب سائٹ کے شریک بانی ایلکس اوہانیان سے شادی کر رہی ہیں، تقریب میں معروف امریکی گلوکارہ بیونسے اور ان کے شوہر موسیقار جے زیڈ سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شادی کی پرتعیش تقریب میں کھیل، فیشن، انٹرٹینمنٹ، سیاست، ٹیکنالوجی اور کاروبار سے منسلک 250 شخصیات شریک ہوئیں ،ْخیال رہے کہ سرینا ولیمز اور ایلکس اوہانیان نے 2 سال قبل 2015 میں روم میں منگنی کرلی تھی۔

دونوں کئی سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں ،ْجبکہ سرینا ولیمز نے رواں برس یکم ستمبر کو بیٹی ایلیکسیا اولمپیا کو بھی جنم دیا تھا۔سرینا ولیمز نے رواں برس حاملہ ہونے کے باوجود آسٹریلوی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر دنیا کو حیران کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 14:22:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :