بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، کرس گیل اور برینڈن میک کولم 8 برس بعد دوبارہ اوپننگ پارٹنر بنیں گے

جمعہ 17 نومبر 2017 21:19

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، کرس گیل اور برینڈن میک کولم 8 برس بعد دوبارہ اوپننگ پارٹنر بنیں گے
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین اور نیوزی لینڈ کے بلے باز کرس گیل اور برینڈن میک کولم 8 برس بعد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں دوبارہ اوپننگ پارٹنر بنیں گے، دونوں کھلاڑی رواں لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے اور وہ آج ہفتے کو کومیلا وکٹورینز کے خلاف میچ میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے اوپننگ کریں گے، دونوں کھلاڑیوں نے آخری بار 2009ء میں انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیدرز کی طرف سے ایک ساتھ اوپننگ کی تھی۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے اپنے بیان میں کہا کہ میک کولم کے ساتھ دوبارہ اوپننگ کرنے کا موقع ملنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، فرنچائز حکام کو ہم سے بہت توقعات وابستہ ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے رائیڈرز کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ رنگپور رائیڈرز کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ایک کامیابی کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 21:19:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :