صحت منددانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، ملک انعام خان

اتوار 19 نومبر 2017 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے ملک انعام خان نے کہا ہے کہ صحت منددانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، گذشتہ روز اسوا فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام فٹ بال میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اورکھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے، نوجوان نسل کو کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے ہی معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسوافٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد اور کو چ صدیق بنگش بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 19/11/2017 - 11:10:12