اسوا فٹ بال سیریز24 نومبر سے شروع ہوگی

پیر 20 نومبر 2017 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء)اسوا ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام اسوا فٹ بال سیریز24 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ،اسلام آباد میںشروع ہوگی، سیر یز کا افتتاح ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میان نصیرالدین کریںگے، اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد نے بتایا کہ سیریز میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اورسیریز کے میچز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے، سیریزکا فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میںانعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/11/2017 - 14:17:29