سپورٹس ڈیسکویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 25 نومبر سے شروع ہوگا

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر تک ولنگٹن کھیلا جائیگا

منگل 21 نومبر 2017 15:52

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء)ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 25 نومبر سے شروع ہوگا نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم سے 5 دسمبر تک ولنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو ونگاری، دوسرا 23 دسمبر اور تیسرا 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا، دونوں میچز کرائسٹ چرچ میں ہوں گے۔ ٹی 20 سیریز کا آغاز 29 دسمبر سے ہوگا۔ دوسرا میچ یکم جنوری 2018 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 15:52:20