قومی کراٹے چیمپئن شپ (آج) شروع ہوگی

بدھ 22 نومبر 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) قومی کراٹے چیمپئن شپ (آج) جمعرات سے لاہور میں شروع ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 10:40:07