اسوا فٹ بال سیریز (کل) شروع ہوگی

بدھ 22 نومبر 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) اسوا ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام اسوا فٹ بال سیریز (کل) جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ سیر یز کا افتتاح ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میاں نصیرالدین کریںگے۔

(جاری ہے)

اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویر احمد نے بتایا کہ سیریز میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور سیریز کے میچز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 10:40:14