سرمائی سپورٹس گالا میں والی بال ٹورنامنٹ 25 نومبر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا

بدھ 22 نومبر 2017 13:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) اور ایم سی آئی کے زیر اہتمام سرمائی سپورٹس گالا میں والی بال ٹورنامنٹ 25 نومبر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا۔سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان کے مطابق والی بال ٹونامنٹ میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی12ٹیموں کی150کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرمائی سپورٹس گالا 25نومبر سی آئندہ سال فروری2018ء تک اسلام آباد کے مختلف گراونڈز میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

سر مائی سپورٹس گالا میں ہاکی، ٹینس، فٹ بال، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، باسکٹ بال، سائیکلنگ ، رگبی اور والی بال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گیمز میں اسلام آباد کے کلبز اور یہاں کے سکولوں،یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان گیمز سے اسلام آباد کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ان گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح کے مقابلوں میں موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سرمائی سپورٹس گالا کے مقابلے آئندہ سال15فروری تک جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 13:28:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :