نیشنل ٹی ٹونٹی ، صہیب مقصود نے فیصل آبا د کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کاریکارڈ برابر کردیا

بدھ 22 نومبر 2017 13:29

نیشنل ٹی ٹونٹی ، صہیب مقصود نے فیصل آبا د کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کاریکارڈ برابر کردیا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22نومبر2017ء)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فیصل آبا د کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کاریکارڈ برابر کردیا ۔

(جاری ہے)

30سالہ صہیب مقصود نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی کے خلا ف مقابلے میں محض20گیندوں پر 6چوکوں اور 4چھکوں کی مددسے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ مصباح الحق کے ہمراہ فیصل آباد کی جانب سے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کرنے والے کھلاڑی بن گئے ،انہوں نے مجموعی طور پر 9چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 43گیندوں پر 87رنز سکور کیے ۔ مصباح الحق نے 2015ءمیں فیصل آباد کی جانب سے ملتان ٹائیگرز کی ٹیم کے خلاف 20گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی ۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 13:29:29