آئی ٹی ایف فیوچر ایف ون ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ ہفتے سے شروع ہوگا

جمعہ 1 دسمبر 2017 13:00

آئی ٹی ایف فیوچر ایف ون ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ ہفتے سے شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2017ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام آئی ٹی ایف فیوچر ایف ون سرینا ہوٹلز ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ رائونڈ ہفتہ سے سیّد دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پہلا ایونٹ آئی ٹی ایف فیوچر ایف ون 4 سے 10 دسمبر، آئی ٹی ایف فیوچر ایف ٹو 11 سے 17 دسمبر جبکہ آئی ٹی ایف فیوچر ایف تھری 18 سے 24 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

آئی ٹی ایف فیوچر ایف ون اور آئی ٹی ایف فیوچر ایف ٹو کے مقابلے سیّد دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد جبکہ آئی ٹی ایف فیوچر ایف تھری کا ایونٹ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔ ہر ٹورنامنٹ کیلئے انعامی رقم 15 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 01/12/2017 - 13:00:58