عالمی سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس ہفتے سے شروع ہوگا

جمعہ 1 دسمبر 2017 13:01

عالمی سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس ہفتے سے شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2017ء) عالمی سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس ہفتے سے فرانس میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دنیا بھر سے سکواش فیڈریشنز کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایاکہ اجلاس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر شاہد اختر علوی اور قمر زمان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 01/12/2017 - 13:01:01