افغانستان اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پیر 4 دسمبر 2017 13:10

شارجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل منگل کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل افغان ٹیم آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ میں یو اے ای کو 10 وکٹوں سے ہرا چکی ہے جبکہ آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 7 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 04/12/2017 - 13:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :