آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، ہانگ کانگ نے پاپوا نیو گنی کو 23 رنز سے ہرا دیا

ماہورو ڈے اور سیس بائو کی نصف سنچریاں ناکافی ثابت، بابر حیات میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

بدھ 6 دسمبر 2017 21:06

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، ہانگ کانگ نے پاپوا نیو گنی کو 23 رنز سے ہرا دیا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں ہانگ کانگ نے پاپوا نیو گنی کو 23 رنز سے ہرا دیا، پاپوا نیو گنی 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ماہورو ڈے اور سیس بائو کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، بابر حیات میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 230 رنز بنائے، کپتان بابر حیات نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وانو، نائو، سوپر اور ماہورو نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47 اوورز میں 207 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ماہورو ڈے کی 60 اور سیس بائو کی 59 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئیں، ندیم احمد، تنویر افضل اور احسان نواز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 06/12/2017 - 21:06:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :