آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مینز ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 7 دسمبر 2017 10:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) آسٹریلیا اور میزبان بھارت کی ٹیمیں مینز ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا نے پہلے کوارٹر فائنل میں سپین کو شکست دیکر مینز ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد بھارت نے بیلجیئم کو ہرا کر مینز ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر مینز ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ بیجلیئم سے تھا جس میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا تاہم پنالٹی شوٹ آئوٹ پر بھارت نے بیجلیئم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر مینز ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 10:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :