ارجنٹائن بھارت کو ہرا کر مینز ہاکی ورلڈ لیگ فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:45

ارجنٹائن بھارت کو ہرا کر مینز ہاکی ورلڈ لیگ فائنل میں پہنچ گیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) مینز ہاکی ورلڈ لیگ ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن نے میزبان بھارت کو 1-0 گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کو 1-0 گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، میچ کے 17 ویں منٹ میں ارجنٹائنیکھلاڑی پیلٹ گونزالو نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، بھارت نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے آخر دم تک بھرپور فائٹ کی تاہم ارجنٹائن کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح ارجنٹائن کی ٹیم 1-0 سے فتح حاصل کر کے فائنل میں پہنچ گئی، ارجنٹائن کو 10 دسمبر کو فائنل میں آسٹریلیا یا جرمنی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وقت اشاعت : 08/12/2017 - 21:45:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :