نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملے گا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:05

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء)نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملے گا۔نیوزی لینڈ میں محدود اوورز کے میچز کے دوران ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ اسکیم ایک کمپنی کی جانب سے 2 برس قبل ورلڈ کپ کے موقع پر متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب اس نے دوبارہ اعلان کیاکہ اس ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز ،ْپاکستان ،ْ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان محدود اوورز کے میچز میں 18 سال سے بڑی عمر اور مذکورہ کمپنی کی ٹی شرٹ میں ملبوس کوئی بھی تماشائی کسی چھکے کو بائونڈری سے باہر ایک ہاتھ سے کیچ کرے تو اس کو انعام ملے گا، ایسے پہلے تماشائی کو 50 ہزار ڈالر اور مجموعی طور پر اگر تمام 23 میچز میں ایک ایک کیچ تھاما جاتا ہے تو 11 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقسیم کیے جائینگے۔

وقت اشاعت : 09/12/2017 - 12:05:23