کرکٹ آسٹریلیا الیون اور انگلینڈ کے مابین دو روزہ ٹور میچ ڈرا

اتوار 10 دسمبر 2017 17:10

پرتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) کرکٹ آسٹریلیا الیون اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا۔ آخری روز کھیل کے اختتام پر کرکٹ آسٹریلیا الیون نے 293 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے، تراوس ڈین نے سنچری سکور کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے اور آخری روز کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اپنی پہلی اننگز 151 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔

(جاری ہے)

میک ایلسٹر رائٹ 36 اور کلائنٹ ہنکلف 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مارک ووڈ اور ٹام کوران نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے بھی اپنی دوسری اننگز 130 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر کے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو جیت کیلئے 293 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان معین علی نے 47 اور گیری بیلنس نے 45 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ کپتان تراوس ڈین نے 100 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جیک لیچ نے چار اور ٹام کوران نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 10/12/2017 - 17:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :