مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ڈربی میچ میں شکست دے دی

پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کے پوائنٹس کی تعداد 45 ہوگئی، جو مانچسٹر یونائیٹڈ سی11 پوائنٹس زیادہ ہیں

پیر 11 دسمبر 2017 16:26

اولڈ ٹریفور ڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء)انگلش پریمیئر لیگ کے ڈربی میچ میں مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دے دی، اس فتح کے نتیجے میں مانچسٹر سٹی اور اس کے روایتی حریف کے درمیان گیارہ پوائنٹس کا فرق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اولڈ ٹریفور ڈ پر کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے میں آیا، پہلے ہاف میں مانچسٹر سٹی کا پلہ بھاری رہا جس کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے گول پر کئی بار حملے کیے، ہاف ختم ہونے سے دو منٹ قبل ایک موو پر مانچسٹر سٹی کے سلوا نے گیند حریف جال میں پہنچائی۔

لیکن صرف چار منٹ بعد ہی دفاعی کھلاڑی کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کے رشفورڈ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔دوسرے ہاف کے نویں منٹ میں مانچسٹر سٹی نے حریف کھلاڑی لوکاکو کی غلط کلیئرنس کا فائدہ اٹھایا اور گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔اس کے بعد دونوں طرف سے بھرپور حملے کیے گئے مگر کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، میچ دو ایک کے اسکور پر مانچسٹر سٹی کی جیت پر ختم ہوا۔اس فتح کے بعد پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کے پوائنٹس کی تعداد 45 ہوگئی ہے جو مانچسٹر یونائیٹڈ سے گیارہ پوائنٹس زیادہ ہیں۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 16:26:45