آسٹریلیا میں موجود انگلش ٹیم کی پریشانی میں اضافہ ،بین ڈکٹ معطل

ایشیز سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل 2 ٹیسٹ میں شکست ہو چکی ، تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

پیر 11 دسمبر 2017 17:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء)دورہ آسٹریلیا میں پے درپے شکست کے بھنور میں گھری ٹیم انگلینڈ کی پریشانی میں مز ید اضافہ ہو گیا ، ٹیم کے سینئر بولر جیمز اینڈرسن پر شراب انڈیلنے پر بیٹسمین بین ڈکٹ کوانگلش بورڈ نے معطل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کے ایک کلب میں ایک بار پھر انگلش کرکٹر نے تماشا کر دیا ،جہاں بین ڈکٹ نے اپنے ساتھی کھلاڑی جیمز اینڈرسن پر شراب انڈیل دی ۔

(جاری ہے)

ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس کے مطابق ڈکٹ کی حرکت تو معمولی سی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں یہ حرکت قابل قبول نہیں۔ایشیز سیریز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل 2 ٹیسٹ میں شکست ہو چکی ہے اور تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وکٹ کیپر جانی بیریسٹو بھی مقامی کرکٹر کو ٹکر مارنے پر معطل ہوئے تھے جبکہ حال ہی میں بین اسٹوکس نشے کی حالت میں ایک نائٹ کلب کے باہر ایک شخص سے جھگڑا کر بیٹھے تھے جس کے بعد ان کے خلاف انکوائری ہوئی اور ساتھ ہی انہیں ایشیز سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:47:16