ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا شادی کی مبارکباد دینے پرشاہد آفریدی سے اظہار تشکر

جمعرات 14 دسمبر 2017 15:19

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) شاہد آفریدی کی طرف سے شادی کی مبارکبا د دینے پر ویرات کوہلی اور ان کی بیوی اداکارہ انوشکا شرما نے آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے،شاہدا فریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دونوںکو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ دونوں کی خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں،جس کے جواب میں ویرات کوہلی نے بھی دوستی کا حق اداکرتے ہوئے شاہد آفریدی کا شکریہ اداکیا،ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا ’شکریہ شاہد بھائی‘ جبکہ انوشکا شرما نے بھی ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا،اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی پر دیگر خیر خواہوں کی طرح شاہد آفریدی نے بھی دونوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا،جس کے جواب میں نوبیاہتا جوڑے نے انہیں دلچسپ جوابات دیئے،شاہد آفریدی کے علاوہ عمر اکمل اور محمد عامر نے بھی دونوں کو شادی کی مبارکباد دی۔

وقت اشاعت : 14/12/2017 - 15:19:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :