ڈیوائن براوو کا ویسٹ انڈیز کی طرف سے مستقبل شکوک و شبہات کا شکار

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:47

ڈیوائن براوو کا ویسٹ انڈیز کی طرف سے مستقبل شکوک و شبہات کا شکار
شارجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء)مایہ ناز آل رائونڈر ڈیوائن براوو نے کسی بھی فارمیٹ کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم میں ممکنہ واپسی پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل طور پر فٹ ہونے کے باوجود ٹیم سے دور رکھا گیا، اب 34 برس کی عمر میں ٹیم میں کم بیک کرنے کے بارے سوچنا بے وقوفی ہو گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کیلئے نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز ہے، مکمل طور پر فٹ اور عمدہ پرفارم کرنے کے باوجود مجھے ٹیم سے نظر انداز کیا گیا جس کا ہمیشہ دکھ رہے گا اسلئے مجھے نہیں لگتا کہ اب کسی بھی فارمیٹ میں ٹیم میں کم بیک کر سکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں مختلف لیگز کھیل کر بھی خوش ہوں اور جب تک فٹ ہوں لیگز کھیلنا جاری رکھوں گا۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 21:47:43