کوہلی اور انوشکا کی بھارت واپسی کے بعد تازہ ترین تصاویر منظر عام پر آگئیں

منگل 19 دسمبر 2017 17:55

کوہلی اور انوشکا کی بھارت واپسی کے بعد تازہ ترین تصاویر منظر عام پر آگئیں
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2017ء)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکار ہ انوشکا شرما کی شادی کے بعد ہنی مون سے اپنے وطن واپسی کے بعد تازہ ترین تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ اور بالی ووڈ سٹارز پر مشتمل یہ جوڑا فن لینڈ میں اپنا ہنی مون منانے کے بعد آج صبح نئی دہلی کے ایئر پورٹ اترا جہاں سے وہ سیدھے ویرات کوہلی کے گھر گئے ، کوہلی اور انوشکا نے 21دسمبر کو نئی دہلی میں اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے لیے ریسپشن پارٹی کا انتظام کررکھا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

ذرائع کے مطابق نئے نویلے جوڑے نے 26دسمبر کو بالی ووڈ اور کرکٹ سے جڑی شخصیات کیلئے بھی ممبئی میں ایک بڑی ریسپشن پارٹی کا اہتمام کررکھا ہے جس میں بڑ ی بڑی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔
وقت اشاعت : 19/12/2017 - 17:55:04