سابق پنلٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس کی ورلڈ الیون میں شمولیت کا امکان

منگل 26 دسمبر 2017 12:42

سابق پنلٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس کی ورلڈ الیون میں شمولیت کا امکان
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26دسمبر2017ء)قومی ہاکی ٹیم کے سابق پنلٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس کی 16رکنی ورلڈ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے تصدیق کی کہ سہیل عباس ورلڈ الیون میں شامل ہوں گے جو جنوری میں کراچی اور لاہور میں دو میچز کھیلے گی جبکہ چین ،جنوبی کوریا اورجاپان کو بھی چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کی دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف چاہتی ہے کہ سہیل عباس ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔یاد رہے کہ 42سالہ سہیل عباس نے پاکستان کے لیے 350مقابلوں میںریکارڈ348گولز سکور کیے تھے ۔

وقت اشاعت : 26/12/2017 - 12:42:57