بگ بیش لیگ ،کرس لین نے نیا ریکارڈ قائم کرڈالا

جمعہ 5 جنوری 2018 17:40

بگ بیش لیگ ،کرس لین نے نیا ریکارڈ قائم کرڈالا
برسبین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جنوری2018ء) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے بلے باز کرس لین نے ٹورنامنٹ میں100چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کرڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

27سالہ کرس لین نے پرتھ سکارچرز کیخلاف ایونٹ کے 18ویں میچ میں یہ اعزاز اپنے نا م کیا ،وہ بگ بیش لیگ میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے بلے باز ہیں، انہوں نے 20گیندوں پر 5چوکوں اور 2چھکوں کی مددسے 39رنز سکور کیے اور برسبین نے یہ مقابلہ 49رنز سے اپنے نام کیا ۔ یاد رہے کہ کرس لین پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہورقلندرز کی نمائندگی کریں گے ۔ 
وقت اشاعت : 05/01/2018 - 17:40:55