پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے بہتر ین فیصلے کئے ہیں، رانا آصف

جمعہ 5 جنوری 2018 22:36

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے بہتر ین فیصلے کئے ہیں، رانا آصف
لاہور۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) اولمپیئن رانا محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے حسن سردار کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کوچنگ پینل کا اعلان کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آصف کا کہنا تھا کہ صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری اولمپیئن نے بہترین فیصلے کیے ہیں تاکہ قومی کھیل کو ترقی دی جا سکے۔

لمبے عرصے سے اس بات کا مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ جدید ہاکی کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کوچنگ میں لایا جائے۔ ریحان بٹ اور محمد ثقلین کو پہلے جونیئر ٹیموں میں موقع دیا گیا اب سینئر ٹیم کے ساتھ انہیں موقع دینے سے پاکستان ہاکی میں بہتری آئے گی۔ ریحان بٹ اور محمد ثقلین کلب اور ڈیپارٹمنٹ ہاکی کے ساتھ بھی وابستہ ہیں جن کی وجہ سے ڈومیسٹک ہاکی میں باصلاحیت کھلاڑیوں کے بارے میں بخوبی آگاہ ہیں جس کا فائدہ قومی کھیل کو ہوگا۔

(جاری ہے)

اولمپیئن رانا آصف کا کہنا تھا کہ حسن سردار پاکستان ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کیے بھی سربراہ رہے ہیں بطور ہیڈ کوچ اپنے تجربہ سے پاکستان ہاکی ٹیم کی خامیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کافی عرصہ سے فاورڈ لائن میں مسنگ سے دوچار تھی امید ہے کہ اب اس شعبہ میں بہتری آئے گی۔
وقت اشاعت : 05/01/2018 - 22:36:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :