پاکستانی عوام پیار کرنے والے،آسٹریلوی حکومت نے سیکورٹی صورتحال پروہاں کھیلنے کی اجازت نہیں دی

انفرادی طور پر پاکستان کا دورہ کرچکا،وہاں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا،بلائنڈ کرکٹ کے فروغ کے لیے چیئرمین پی بی سی سی کی کافی خدمات ہیں آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے جنرل سیکرٹری ریمنڈ موکسلے کا اے پی پی کو انٹرویو

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:23

عجمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) آسٹریلیا بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے جنرل سیکرٹری ریمنڈ موکسلے نے کہا ہے کہ وہ انفرادی طور پر پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں،یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں تاہم ہماری حکومت نے سیکورٹی صورتحال کے باعث ہمیں پاکستان میں میچز کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی پی کو ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانچویں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی)کی جانب سے کیے گئے انتظامات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ کے فروع اور بہتری میں چیئرمین پی بی سی سی کی کافی خدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ انفرادی طور پر پاکستان کے دورے کر چکے ہیں،وہاں لوگ پیار کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے آسٹریلین حکومت ہمیں پاکستان میں بلائنڈ ورلڈ کپ میچز کھیلنے کی اجازت نہیں دی لیکن وہ انفرادی طور پر پاکستان آنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
وقت اشاعت : 13/01/2018 - 15:23:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :