چوتھے و ن ڈے مقابلے کےلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پیر 15 جنوری 2018 15:26

چوتھے و ن ڈے مقابلے کےلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ پہلے تینوں میچز میں ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی کارکردگی سے سخت نالاں ہے اور آئندہ میچ میں لیفٹ ہینڈڈ بلے باز حارث سہیل کوچانس دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ عامر یامین کی قسمت بھی کھلنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر فاسٹ باﺅلر حسن علی کی فٹنس بھی مشکوک ہوگئی ہے اور ان کی صحت کا جائزہ آج ٹریننگ سیشن کے دوران لیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/01/2018 - 15:26:37