طویل قامت قومی فاسٹ بولر محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی

پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے، اس کیلئے جان بھی حاضر ہے ،ْ محمد عرفان

پیر 15 جنوری 2018 20:49

طویل قامت قومی فاسٹ بولر محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء)طویل قامت قومی فاسٹ بولر محمد عرفان نے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے، اس کیلئیجان بھی حاضر ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ طویل قامت کی وجہ سے امریکا کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی آفر کی گئی اور کہا گیا کہ یہاں آ کر باسکٹ بال کھیلیں، آپ کو امریکی شہریت بھی دیں گے تاہم میں نے کہا کہ پاکستان ہی میرے لئے سب کچھ ہے ،ْمیں یہاں ہی رہوں گا، پاکستان کیلئے جان بھی حاضر ہے۔واضح رہے کہ محمد عرفان پر پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں بکی کے رابطے کی اطلاع تاخیر سے کرنے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی ۔
وقت اشاعت : 15/01/2018 - 20:49:34