زخمی شعیب ملک کی پانچویں میچ میں شرکت مشکوک

منگل 16 جنوری 2018 14:56

زخمی شعیب ملک کی پانچویں میچ میں شرکت مشکوک
ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جنوری2018ء)قومی ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہیملٹن میں کھیلے جا رہے چوتھے ون ڈے میچ میںشعیب ملک نے مچل سینٹنر کی گیند پر رن لینے کی کوشش کی ،نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے محمد حفیظ نے رن لینے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہ کی اور انہیں واپس کریز میں جانے کا اشارہ کیا ، اس دوران کولن منرو نے کور سے آ کر گیند وکٹ کیپر کی جانب پھینکی جو سیدھا بغیر ہیلمٹ کے بیٹنگ کرنےوالے شعیب کے سر پر لگی،گیند لگنے کے بعد شعیب ملک زمین بوس ہو گئے اور انہیں طبی امداد دی گئی جس کے بعد وہ بیٹنگ کرنے کے قابل ہوئے تاہم کین ولیمسن کے اگلے ہی اوور میں بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باﺅنڈری پر کیچ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک کی انجری کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پویلین لوٹنے کے بعد سابق کپتان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور ان میں چوٹ کے کچھ آثار نظر آئے۔قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ وی پی سنگھ کے مشورے پر شعیب ملک نے چوتھے ون ڈے میں فیلڈنگ اور باﺅلنگ نہیں کی اور انجری کے سبب انکی سیریز کے پانچویں ون ڈے میچ میں شرکت بھی مشکوک نظر آتی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ حتمی فیصلہ میچ سے قبل کرے گی۔

وقت اشاعت : 16/01/2018 - 14:56:17