پچیس سا ل کی ناکامیوں کا بدلہ لینے جنوبی افریقہ گئی بھارتی ٹیم 12دن میں ٹیسٹ سیریز ہار گئی

بدھ 17 جنوری 2018 20:40

پچیس سا ل کی ناکامیوں کا بدلہ لینے جنوبی افریقہ گئی بھارتی ٹیم 12دن میں ٹیسٹ سیریز ہار گئی
سنچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) 25سا ل کی مسلسل ناکامیوں کا بدلہ لینے جنوبی افریقہ جانیوالی بھارتی ٹیم محض12دن میں ہی ٹیسٹ سیریز ہار گئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو جیت کے لیے مزید 252رنز درکار تھے جب کہ اس کی 7وکٹیں باقی تھیں اور چتیشور پجارا اور پارتھیوپٹیل کریز پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

پجارا 19رنز بنا کر تیسرا غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں رن آئوٹ ہوئے جس کے بعد پاتھیو پٹیل نگیدی کے بال پر ہک شاٹ کھیلنے کی کوشش میں سکوائر لیگ بائونڈری پر مورنے مورکل کے ہاتھوں جکڑے گئے ، ہاردیک پانڈیا بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹہر سکے اور 6رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ،ایشون بھی صرف3رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔

روہت شرما اور شامی نے آٹھویں وکٹ کیلئے 54رنز جوڑے جس کے بعد روہت شرما47رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جس کے بعد شامی 28رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، بھارت کے آخری آئوٹ ہونے والے جسپریت بمراہ تھے جو 2رنز بنا کر نگیدی کی چھٹی وکٹ بنے اور کوہلی الیون151رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔
وقت اشاعت : 17/01/2018 - 20:40:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :