باکسنگ آرمی چمپئن شپ، بلاول ضیاء کی پہلی پوزیشن‘ گولڈ میڈل نام کرلیا

بلاول ضیاء کوٹرافی، نقدی انعام موٹر سائیکل انعام میں دیا گیا‘ ملک و قوم کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں‘ گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 14:55

پیر محل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) پیرمحل کے سپوت بلاول ضیاء نے آرمی چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، جیتنے والے چمپئن بلال ضیاء کو ٹرافی نقد ی اور موٹر سائیکل انعام دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیرمحل کے رہائشی پاک آ رمی کے نوجوان بلاول ضیاء نے پاکستان آ رمی باکسنگ چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا اور پاک آ رمی میں باکسنگ چمپئن بن کر علاقہ پیرمحل کا نام روشن کر دیا ۔

(جاری ہے)

بلال ضیاء نے کہا کہ میں ملک و قوم کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں اور ایک دن انٹر نیشنل لیول پے کھیل کر ملک کا نام روشن کرونگا ، آرمی باکسنگ چمپئن بننے پر سیاسی حلقوں و تاجر تنظیموں کی بلاول ضیاء اور پاکستان آ رمی کو خراج تحسین ۔بلاول ضیاء کے آ رمی چمپئن بننے پر تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت تاجر و سماجی تنظیموں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ بلاول ضیاء باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے دوسرا عامر خا ن بنے گا ۔یاد رہے کہ بلاول ضیاء نے اس سے قبل بھی پاکستان آرمی کے انڈر آ رمڈ باکسنگ چمپئن شپ میں مسلسل جیت کا ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 14:55:59