سرگودہا سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد

جمعہ 19 جنوری 2018 17:00

سرگودھا۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت سرگودہا سپورٹس سٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے انعقاد کے حوالہ سے سرگودہا سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نوید ‘ ملک خضر حیات اعوان ‘ حاجی اقبال ‘ بلال اختر ‘ حاجی اسماعیل ‘ نسیم الرحمان ‘ محمد طلحہ ‘ طار ق نذیر ‘ صائمہ منظور ‘ ثاقب رشید ‘ شفیق الرحمان نیازی اور رانا شاہدموجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سپورٹس اور دیگر متعلقہ محکموں کو سٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کا م کا معیار بہتربنایا جائے اورمقررہ مدت کے اندر مکمل کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تزئین وآرائش کے کام کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس سٹیڈیم کے ترقیاتی کام کاموقع پر جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 17:00:23