انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں بھی 4 وکٹوں سے شکست دیدی،

انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0کی برتری حاصل انگلینڈ کی ٹیم نی271رنز کا ہدف 44.2اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،انگلینڈ کی جانب سے جونی بریسٹو60،ڈیوڈ ہیلز57،بٹلر42،جوئے روٹ 46اور کرس ووکس39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے انگلش کپتان جوئے روٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار ، تیسرا ون ڈے (اتوار) سڈنی میں کھیلا جائے گا

جمعہ 19 جنوری 2018 17:13

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی، انگلینڈ کی ٹیم نی271رنز کا ہدف 44.2اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،انگلینڈ کی جانب سے جونی بریسٹو60،ڈیوڈ ہیلز57،بٹلر42،جوئے روٹ 46اور کرس ووکس39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، انگلش کپتان جوئے روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈےاتوار کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برسبین کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے تیسرے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اووز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 270رنز بنائے،آسٹریلیا کی جانب سے ارون فنچ نے شاندار سنچری سکور کی اور 106رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ دیگر بلے بازوں میں مچل مارچ نے 26، ڈیوڈ وارنر 35،کیری27 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور جوئے روٹ نی2،2جبکہ معین علی ،پلنکٹ اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 271رنز کا ہدف 44.2اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے جونی بریسٹو 60،ڈیوڈ ہیلز57،بٹلر42،جوئے روٹ 46اور کرس ووکس39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، انگلش کپتان جوئے روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈے (کلاح+رڈ)
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 17:13:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :