آسٹریلین اوپن ٹینس، اعصام الحق قریشی مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں (کل)مہم کا آغاز کریں گے

ہفتہ 20 جنوری 2018 17:33

آسٹریلین اوپن ٹینس، اعصام الحق قریشی مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں (کل)مہم کا آغاز کریں گے
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں (کل) اتوار کو مہم کا آغاز کریں گے، وہ اپنی چینی جوڑی دار یانگ زائو یان کے ہمراہ قسمت آزمائی کریں گے، اعصام اور یانگ پہلے رائونڈ میں نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن ہائو چنگ کے مدمقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اعصام الحق مینز ڈبلز ایونٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/01/2018 - 17:33:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :