بنگلہ دیش ،ْ سٹے بازوں کو موقع پر سزائیں دینے کیلئے موبائل کورٹ قائم

اتوار 21 جنوری 2018 14:11

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) بنگلہ دیش نے سٹے بازوں کو موقع پر سزائیں دینے کیلئے موبائل کورٹ قائم کردی ۔

(جاری ہے)

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایسے 100 سے زائد افراد کو کرکٹ اسٹیڈیمز سے بے دخل کیا گیا،ان میں بہت سے بھارتی باشندے بھی شامل تھے تاہم اب موبائل کورٹ کے ذریعے ایسے افراد کو موقع پر ہی سزا دی جائیگی اس سلسلے میں ڈھاکا میٹروپولیٹن ایریا کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ بشیر الرحمان نے کہاکہ اگرچہ سٹہ بازوں کیلیے کوئی واضح قانون موجود نہیں مگر ہم ان کو عوامی معاملات میں دخل اندازی کے جرم میں جرمانہ کرنے کے ساتھ جیل بھی بھیجیں گے جبکہ اس کورٹ نے رواں ٹرائنگولر ون ڈے سیریز کے دوران ہی کام شروع کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/01/2018 - 14:11:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :