آئی سی سی انڈر19- ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) شروع ہوگا

پیر 22 جنوری 2018 09:20

آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) آئی سی سی انڈر19- ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) منگل سے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کو (کل) بدھ کو چوکرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست رہی تھیں۔ کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) شروع ہوگا اور پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ دوسرا کوارٹر فائنل (کل) بدھ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ، تیسرا کوارٹر فائنل 25 جنوری کو نیوزی لینڈ اور افغانستان جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 26 جنوری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 29 اور 30 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 09:20:17