بی بی ایل میں (آج) ایک میچ کھیلا جائیگا

پیر 22 جنوری 2018 09:20

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں (آج) منگل کو ایک میچ سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا 36 واں میچ (آج) منگل کو سڈنی سکسرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیگ میں سات ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈر، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، سڈنی سکسرز، میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچزر شامل ہے۔ سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ہر ٹیم دس لیگ میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 09:20:29