بگ بیش لیگ ،کل سڈنی تھنڈر و میلبورن رینیگیڈر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

منگل 23 جنوری 2018 13:34

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کل بدھ کو ایک میچ آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائیگا،آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا 37 واں میچ کل بدھ کو سڈنی تھنڈر اور میلبورن رینیگیڈز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیگ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں،جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈر، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، سڈنی سکسرز، میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچزر شامل ہے،سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے،ہر ٹیم 10 لیگ میچ کھیلے گی،ٹورنامنٹ کا فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:34:50