گیند سے چھیڑ چھاڑ، اسٹیون اسمتھ کیخلاف آئی سی سی کا کارروائی سے گریز

منگل 23 جنوری 2018 15:54

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بھی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے مگر آئی سی سی نے کسی کارروائی سے گریز کیا۔ایک ویڈیو میں انھیں بال پر تھوک لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے ایسا محسوس ہواکہ وہ ہونٹ پر موجود بام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، یہ ویڈیو اتوار کو انگلینڈ کے ساتھ کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ کی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آسٹریلیا میں ہی جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کو ٹیسٹ میچ کے دوران منہ میں ٹافی رکھ کر گیند پر تھوک لگانے کی وجہ سے جرمانہ ہوا تھا۔دوسری جانب اسمتھ نے بال ٹیمپرنگ کا الزام رد کرتے ہوئے اپنی حرکت کو معمول کی چیز قرار دے دیا، انھوں نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں میں نے ہونٹوں پر لگی بام کو گیند پر لگایا جبکہ ایسا نہیں، آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ میرے ہونٹ خشک ہیں، میں نے تو صرف گیند پر تھوک لگایا جو سب لگاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 15:54:07