ویمنز بگ بیش لیگ میں دو دن کوئی میچ نہیں ہوگا، 27 جنوری کو چار میچ کھیلے جائینگے

بدھ 24 جنوری 2018 09:40

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) ویمنز بگ بیش لیگ میں آئندہ دو دن آرام کے ہیں جبکہ لیگ میں 27 جنوری کو مزید چار میچ کھیلے جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کا 49 واں میچ میلبورن سٹارز اور ہوبارٹ ہریکینز کی ویمن ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

50 واں میچ سڈنی سکسرز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ویمن ٹیموں کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائیگا، 51 واں میچ میلبورن رینیگیڈز اور پرتھ سکارچرز کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ اسی روز کا چوتھا اور لیگ کا 52 واں میچ برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر کی ویمن ٹیموں کے درمیان برسبین میں کھیلا جائیگا۔ پہلا سیمی فائنل میچ یکم فروری کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 2 فروری کو کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 4 فروری کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 09:40:24